ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کے زیر انتظام محفل میلاد النبی ؐ
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)گذشتہ روز ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ تحصیل چنیوٹ کے زیر انتظام پروقار محفل میلاد النبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم منعقد کی گئی۔
اس بابرکت محفل میں وقاص احمد گل چیف ایگزیکٹو آفیسر (ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی) چنیوٹ محترم محمد اسماعیل ساقی ڈی ای او ایلیمنٹری، جناب ڈاکٹر مختار احمد ڈی ای او سیکنڈری، خدیجہ بخاری ڈی ای او ایلیمنٹری زنانہ، عصمت جلال سپرا ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زنانہ تحصیل چنیوٹ اسسٹنٹ ڈائریکٹرز احمد نواز جپہ، ثاقب حیات رجوکہ، محمد اکرام، اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسران، سکول ہیڈ ماسٹر صاحبان و اساتذہ کرام اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت فرمائی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments