جڑانوالہ:سکولز و کالجز کی چھٹی کے وقت شدید ٹریفک رش
ٹریفک کے بے ہنگم رش کے باعث کسی بڑے حادثے کا خدشہ بھی موجود
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )شہر میں پرائیویٹ سکولز اور کالجز کی چھٹی کے اوقات میں ٹریفک کا دباؤ معمول سے بڑھ گیا، جس کے باعث شہریوں اور طلبہ کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ سکول انتظامیہ کی جانب سے مناسب ٹریفک مینجمنٹ نہ ہونے کے باعث چھٹی کے وقت سڑکوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ جاتی ہیں اور ٹریفک جام معمول بن گیا ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ٹریفک کے بے ہنگم رش کے باعث کسی بڑے حادثے کا خدشہ بھی موجود ہے ۔ انہوں نے جڑانوالہ انتظامیہ اور ٹریفک پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ سکول و کالجز کی چھٹی کے اوقات میں ٹریفک وارڈنز تعینات کیے جائیں اور تعلیمی اداروں کو مناسب ٹریفک انتظامات یقینی بنانے کا پابند کیا جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments