بھوانہ :گھر میں آتشزدگی قیمتی سامان جل کر راکھ
بھوآنہ (نمائندہ دنیا )محلہ کروڑیا پارک، ربانی مسجد کے قریب اعجاز حسین عرف بھٹو ماچھی کے گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں پورا گھر اور قیمتی سامان جل کر راکھ ہوگیا۔
متاثرہ شہری کے مطابق آگ لگنے کے بعد ریسکیو 1122 کو متعدد بار کالز کی گئیں، تاہم بروقت امداد نہ ملنے پر اہلِ محلہ نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوششیں شروع کردیں اور تقریباً ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔دوسری جانب ریسکیو 1122 حکام کا کہنا ہے کہ اہلکار موقع پر پہنچے اور آگ بجھانے میں بھرپور معاونت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments