دوران ملازمت سیلز مین نے کمپنی کے لاکھوں روپے خوردبرد کرلئے
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)دوران ملازمت سیلز مین نے کمپنی کے لاکھوں روپے خوردبرد کرلئے ۔تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقے میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے خالد نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزم اس کے پاس بطور سیلز مین ملازمت کرتا تھا۔
جس نے دوران ملازمت مبینہ طور پر لاکھوں مالیت کا بیورج حاصل کیا اور مارکیٹ میں سپلائی کرنے کے بعد حاصل ہونے والی رقم کمپنی اکاؤنٹ میں جمع کروانے کی بجائے مبینہ طور پر خورد برد کر لی۔ اور فرار ہو گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments