ریسکیو نے اگست میں 8 ہزار 398 ایمرجنسیز پر رسپانس کیا

ریسکیو نے اگست میں 8 ہزار 398 ایمرجنسیز پر رسپانس کیا

ٹیموں نے مختلف ایمرجنسیز میں 8 ہزار 779 مریضوں کو ہسپتال منتقل کیا

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 جھنگ نے یکم سے 31 اگست کے دوران مجموعی طور پر 42 ہزار 761 فون کالز موصول کیں، جن میں سے 8 ہزار 398 ایمرجنسی کالز پر ریسکیو ٹیموں نے بروقت رسپانس فراہم کیا۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سلطان محمود کے مطابق اگست کے دوران ریسکیو 1122 جھنگ کو 6 ہزار 505 میڈیکل ایمرجنسیز، 978 روڈ ٹریفک حادثات، 539 متفرق ایمرجنسیز، 194 بلندی سے گرنے ، 155 جرائم کیسز، 20 آتشزدگی، 4 ڈوبنے اور 3 عمارتیں منہدم ہونے کے واقعات پر رسپانس کرنا پڑا۔ریسکیو ٹیموں نے مختلف ایمرجنسیز میں 8 ہزار 779 مریضوں کو ریسکیو کرکے ہسپتال منتقل کیا۔ ان میں 5 ہزار 184 متاثرین کو جائے حادثہ پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی، جبکہ 3 ہزار 463 مریضوں کو زندہ حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔ مختلف ایمرجنسیز کے دوران 132 افراد جاں بحق ہوئے ۔سلطان محمود نے بتایا کہ ریسکیو 1122 جھنگ کی جانب سے روزانہ اوسطاً 270.90 ایمرجنسی کالز پر رسپانس کیا گیا، جبکہ اوسط رسپانس ٹائم 9.48 منٹ ریکارڈ کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...