پٹرولنگ پولیس فیصل آباد ریجن کی اگست کی کارکردگی رپورٹ
491 مقدمات درج کرکے 492 ملز موں کو گرفتار کیا ، اسلحہ، منشیات بر آ مد
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس فیصل آباد ریجن نے ماہ اگست کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ مختلف دفعات کے تحت 491 مقدمات درج کرکے 492 ملز موں کو گرفتار کیا گیا، جبکہ گرفتار ملزمان سے اسلحہ، منشیات اور دیگر سامان برآمد کیا گیا۔پٹرولنگ پولیس کی ٹیموں نے ای پولیس ایپ کے ذریعے چیکنگ کے دوران مختلف مقدمات میں مطلوب 7 اشتہاری اور 4 عدالتی مفرور گرفتار کرکے حوالات منتقل کیے ۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 2 پستول اور گولیاں برآمد ہوئیں، جبکہ امتناعِ منشیات کے تحت 13 مقدمات درج کرکے 229 لٹر شراب برآمد کی گئی۔
دورانِ چیکنگ چوری شدہ ہونے کے شبہ میں ایک موٹر سائیکل قبضہ پولیس میں لے لی گئی۔ پٹرولنگ پولیس نے ہائی ویز پر پیش آنے والے 18 حادثات میں فوری رسپانس دیتے ہوئے 31 افراد کو مدد فراہم کی جبکہ 5 افراد کو فوری طبی امداد دی گئی۔رپورٹ کے مطابق ہائی ویز پر مشکل میں پھنسے 1940 افراد کو بھی مدد فراہم کی گئی، جبکہ فرض شناسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 گمشدہ بچوں کو ان کے اہلخانہ سے ملوا دیا گیا۔ اس کے علاوہ ہائی ویز پر قائم 92 عارضی و مستقل تجاوزات بھی ہٹا دی گئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments