سکاؤٹس کیمپوری، فیصل آباد نے چار پوزیشنیں حاصل کرلیں

 سکاؤٹس کیمپوری، فیصل آباد نے چار پوزیشنیں حاصل کرلیں

ڈی ایس او محمد حسیب رفیق ،سکاؤٹس لیڈر میاں اشفاق نے سی ای او ایجوکیشن کو دورہ کرایا

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)پنجاب بوائز سکاؤٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام 7 روزہ آل پنجاب سکاؤٹس کیمپوری کے مقابلہ جات ٹریننگ سنٹر گھوڑا گلی، مری ہلز میں منعقد ہوئے ، جس میں ضلع فیصل آباد کے گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول نمبر 9 ج ب تحصیل صدر سمیت پنجاب بھر سے سکاؤٹس نے شرکت کی۔ڈی ایس او محمد حسیب رفیق اور سکاؤٹس لیڈر میاں محمد اشفاق نے سی ای او ایجوکیشن راؤ عبدالکریم کو سکاؤٹس کیمپ کا دورہ کرایا۔ اس موقع پر سکاؤٹ لیڈر مقصود احمد خان نے کیمپوری میں ہونے والی مختلف آؤٹ ڈور سرگرمیوں، جن میں کوکنگ، فرسٹ ایڈ، کیمپ انسپکشن اور نیزہ بازی کے مقابلہ جات شامل تھے ، کے بارے میں بریفنگ دی۔صوبائی سطح پر گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول نمبر 9 ج۔ب تحصیل صدر فیصل آباد کے سکاؤٹس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار پوزیشنیں حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔ صوبائی سیکرٹری محمد طارق قریشی اور مہمان خصوصی پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے سابق فیڈرل سیکرٹری و سابق صوبائی کمشنر پنجاب بوائے سکاؤٹ ایسوسی ایشن محمد اسلم کمبوہ نے سی ای او ایجوکیشن راؤ عبدالکریم کو شیلڈ پیش کی۔سی ای او ایجوکیشن راؤ عبدالکریم نے سکاؤٹ لیڈر مقصود احمد خان کو خصوصی تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کیمپ کے دورے کے موقع پر سکاؤٹنگ کے عظیم مقاصد، نظم و ضبط، کردار سازی اور جذبہ خدمت کی اہمیت پر گفتگو کرتے ہوئے سکاؤٹس کی بہترین کارکردگی کو بھرپور سراہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...