مہنگائی کے خلاف سمندری میں جماعت اسلامی کی احتجاجی ریلی
عوام کے بنیادی حقوق کے لیے اپنی جدوجہد جاری ر کھیں گے :رہنمائوں کا خطاب
سمندری (نمائندہ دنیا )جماعت اسلامی کی جانب سے پیٹرولیم لیوی، بجلی کے بھاری بلوں اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت امیر جماعت اسلامی ضلع فیصل آباد غربی سردار عثمان علی ایڈووکیٹ اور صدر کسان بورڈ جماعت اسلامی سمندری چوہدری تنویر وینس نے کی۔ ریلی جماعت اسلامی کے مرکزی امیر حافظ نعیم الرحمن کی کال پر نکالی گئی، جس میں جماعت اسلامی کے کارکنوں نے شرکت کی۔مظاہرین نے مہنگائی، بجلی کے بڑھتے نرخوں اور پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے عوام کو فوری ریلیف دینے کا مطالبہ کیا۔
شرکاء کا کہنا تھا کہ مسلسل بڑھتی مہنگائی نے عام آدمی کی زندگی اجیرن بنا دی ہے ، جبکہ بجلی کے بھاری بل اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عوام کی قوت خرید بری طرح متاثر کر رہی ہیں۔ اس موقع پر قائدین نے کہا کہ جماعت اسلامی عوام کے بنیادی حقوق اور معاشی مسائل کے حل کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی اور حکمرانوں کو عوامی مشکلات کا جواب دینا ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments