سیاسی قیدی رہا اور دوہرا قانون ختم کیا جائے :لیبر قومی موومنٹ

سیاسی قیدی رہا اور دوہرا قانون ختم کیا جائے :لیبر قومی موومنٹ

دھاندرہ میں جلسہ، آلودگی پھیلانے والی فیکٹریوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

پینسرہ (نمائندہ دنیا )پاکستان لیبر قومی موومنٹ کے زیر اہتمام چک نمبر 66 ج ب دھاندرہ میں ماحولیاتی انصاف جلسہ منعقد ہوا، جس میں ہزاروں مزدوروں، شہریوں اور مختلف طبقہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ جلسہ سے بابا لطیف انصاری، ڈاکٹر عمار جان، مزمل کاکڑ، فاروق طارق، رانا عظیم، اسلم معراج، حیدر علی بٹ، شیخ نثار احمد اور دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔مقررین نے فیصل آباد میں بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی، مہنگائی، مزدوروں کے مسائل اور بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آلودہ فضا کے خلاف اعلانِ جنگ کردیا گیا ہے اور ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے اور مزدوروں کے بنیادی حقوق کے حصول تک جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔

رہنماؤں نے کہا کہ فیکٹریوں کے بوائلرز میں بھوسہ، کپڑا، ٹائر اور دیگر ممنوعہ اشیا جلانے سے اٹھنے والا کالا دھواں ماحول کو شدید متاثر کررہا ہے ، جس کے باعث شہری اور مزدور مختلف بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں۔ انہوں نے کمشنر فیصل آباد اور محکمہ ماحولیات سے مطالبہ کیا کہ صنعتی علاقوں میں ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزیوں کا فوری نوٹس لے کر آلودگی پھیلانے والی فیکٹریوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے ۔مقررین نے خبردار کیا کہ اگر صورتحال کا فوری نوٹس نہ لیا گیا تو ہزاروں مزدوروں کے ہمراہ کمشنر آفس کے سامنے بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ صنعت چلانے کے نام پر مزدوروں اور شہریوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...