سی ای او ایجوکیشن راؤ عبدالکریم کا نواز شریف سکول آف ایمننس جڑانوالہ کا دورہ
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی فیصل آباد راؤ عبدالکریم نے نواز شریف سکول آف ایمننس جڑانوالہ کا دورہ کیا اور PECTAA پنجاب کے زیر اہتمام داخلہ ٹیسٹ کے انتظامات کا جائزہ لیا۔
انہوں نے امتحانی عمل کی شفافیت، نظم و ضبط اور طلبہ کے لیے کیے گئے انتظامات کو سراہا۔اس موقع پر کوآرڈینیٹر وزیر تعلیم انسپکشن ٹیم کامران ڈوگر بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ سی ای او ایجوکیشن نے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر طارق محمود اور سکول انتظامیہ کی جانب سے بہترین منصوبہ بندی اور انتظامات کی تعریف کرتے ہوئے امتحانات میں میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments