سی پی او کی کھلی کچہری، شہریوں کی شکایات پر احکامات
شہریوں کے مسائل اور درخواستوں کو مقررہ مدت کے اندر حل کرنے کی ہدایت
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)سی پی او فیصل آباد تنویر حسین کی جانب سے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس میں شہریوں نے اپنی درخواستیں پیش کرتے ہوئے مختلف مسائل اور شکایات سے آگاہ کیا۔سی پی او تنویر حسین نے شہریوں کی شکایات سنیں اور موقع پر متعلقہ افسروں کو ہدایات جاری کیں کہ شہریوں کے مسائل اور درخواستوں کو مقررہ مدت کے اندر حل کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو فوری اور مؤثر انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔سی پی او کا کہنا تھا کہ کھلی کچہری کا مقصد شہریوں کی شکایات اور مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہے ، اسی سلسلے میں روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ شہریوں کے ساتھ کسی قسم کی ناانصافی یا غیر ضروری تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، عوامی خدمت اور انصاف کی فراہمی پولیس کی اولین ترجیح ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments