ڈویژن میں پونے 7ارب کی 79ترقیاتی سکیموں کی منظوری
15 جنوری 2027 تک مکمل کرنے کا ہدف، لاکھوں افراد مستفید ہوں گے
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے فیصل آباد ڈویژن میں پونے 7 ارب روپے کی لاگت سے 79 ترقیاتی سکیموں پر عملدرآمد کی منظوری دے دی۔ منصوبے 15 جنوری 2027 تک مکمل کیے جائیں گے ، جن سے ڈویژن کے چاروں اضلاع کے لاکھوں افراد براہ راست مستفید ہوں گے ۔کمشنر فیصل آباد ڈاکٹر عمران حامد شیخ کی زیرصدارت ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور ترقیاتی پروگرامز پر عملدرآمد کرانے والے متعلقہ محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔
کمشنر نے بتایا کہ چاروں اضلاع کے آن سورس ریونیو سے پونے 7 ارب روپے کی لاگت سے مکمل کی جانے والی ترقیاتی سکیمیں اہلیان فیصل آباد ڈویژن کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب کا بڑا تحفہ ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع فیصل آباد میں 5 ارب 25 کروڑ روپے کی لاگت سے 42، ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 80 کروڑ روپے سے 18، ضلع جھنگ میں 37 کروڑ روپے سے 13 جبکہ ضلع چنیوٹ میں 30 کروڑ روپے کی لاگت سے 6 ترقیاتی منصوبے مکمل کیے جائیں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments