میٹرو بس پراجیکٹ، تعمیراتی رفتار تیز کرنے کا فیصلہ
اعلیٰ سطح کا اجلاس ، ڈپٹی کمشنر، واسا، پارکس اینڈ ہارٹیکلچر ایجنسی، سوئی گیس، فیسکو، ٹریفک پولیس، نیسپاک کے افسروں کی شرکت
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)پراجیکٹ ڈائریکٹر پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی و سابق چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن (ر) زاہد سعید اور کمشنر فیصل آباد ڈاکٹر عمران حامد شیخ کی زیرصدارت کمشنر آفس میں میٹرو بس پراجیکٹ کی تعمیراتی پیشرفت کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق سمیت واسا، پارکس اینڈ ہارٹیکلچر ایجنسی، سوئی گیس، فیسکو، ٹریفک پولیس، نیسپاک اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسروں نے شرکت کی۔اجلاس میں میٹرو بس پراجیکٹ کے روٹس سے مختلف محکموں کی یوٹیلیٹی سروسز کی منتقلی کے لیے ٹائم لائن مقرر کی گئی۔ کیپٹن (ر) زاہد سعید نے ہدایت کی کہ تعمیراتی عمل کے دوران شہریوں کو آمدورفت کی معیاری اور آسان سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
جبکہ تعمیراتی کام کو محفوظ بناتے ہوئے رفتار مزید تیز کی جائے اور مقررہ ٹائم لائنز پر ذمہ دارانہ عملدرآمد یقینی بنایا جائے ۔انہوں نے کمشنر فیصل آباد کو ہدایت کی کہ یوٹیلیٹی سروسز کی منتقلی کے حوالے سے متعلقہ محکموں کو دیے گئے اہداف کا باقاعدگی سے جائزہ لینے کے لیے ریویو اجلاس منعقد کیے جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میٹرو بس پراجیکٹ شہریوں کو معیاری، آرام دہ اور سہل سفری سہولت فراہم کرنے کا اہم منصوبہ ہے ، جس کی تعمیر مقررہ مدت میں مکمل کرنا ترجیح ہے ۔کمشنر نے کہا کہ میٹرو بس پراجیکٹ کی تعمیراتی پیشرفت کے دوران تمام متعلقہ محکموں کو یوٹیلیٹی سروسز کی بروقت اور تیز رفتار منتقلی کیلئے واضح ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments