سابقہ رنجش ، شہری کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کر دیا
عرفان کا ملازم ہارون حویلی میں کام کر رہا تھا ملزموں نے حملہ کر دیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش کی بناء پر شہری کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کر دیا گیا۔تھانہ صدر کے علاقے چک نمبر 76 خانوآنہ میں عرفان نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ اس کا ملازم ہارون اس کی حویلی میں کام کر رہا تھا کہ اس دوران ملزمان سابقہ رنجش کی بناء پر حملہ اور ہو گئے اور اسے قابو کرکے تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ شدید فائرنگ کر دی گئی۔ جس کی زد میں آکر اس کا ملازم ہارون شدید زخمی ہو گیا۔ بعد ازاں ملز م دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments