جھنگ میں ڈکیتی کے دوران فائرنگ، 30 سالہ نوجوان زخمی
زخمی کا شف کو علاج کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگ منتقل کر دیا گیا
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )نیو بائی پاس پھاٹک کے قریب مبینہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے 30 سالہ نوجوان زخمی ہوگیا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق کنٹرول روم کو اطلاع موصول ہوئی کہ ڈکیتی کے دوران ایک شخص کی ٹانگ پر گولی ماری گئی ہے ، جس پر قریبی ایمبولینس کو جائے وقوعہ پر روانہ کیا گیا۔ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ زخمی کی شناخت 30 سالہ کاشف کے نام سے ہوئی، جسے بائیں ٹانگ پر گولی لگنے کے باعث مزید علاج کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگ منتقل کر دیا گیا۔شہری حلقوں نے ڈکیتی اور دیگر جرائم کی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی پولیس کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ جرائم کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں، حساس مقامات پر گشت اور نگرانی بڑھائی جائے ، وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے لوٹی گئی رقم اور دیگر سامان برآمد کیا جائے اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments