جھنگ: مرکزی جمعیت اہلحدیث کے رہنما کی طرف سے ڈی آئی خان دھماکے کی مذمت
جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع جھنگ کے ناظم شعبہ خدمت خلق و چیئرمین انجمن تاجران جھنگ سٹی ملک عزیر نے ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس چیک پوسٹ پر ہونے والے خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں اور شہریوں کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد و مکمل صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے اور ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے تمام سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے قومی سطح پر اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت ہے ۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو امن و امان کا گہوارہ بنائے اور شہداء کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments