پرامن احتجاج آئین اور قانون کے تحت شہریوں کا حق :سید کلیم علی امیر
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی ضلع چنیوٹ کے سینئر رہنما سید کلیم علی امیر نے پی ٹی آئی کے حالیہ احتجاج کے تناظر میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی انتظامی تیاریوں اور حکومتی اقدامات پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرامن احتجاج آئین اور قانون کے تحت شہریوں کا حق ہے، جس کا احترام کیا جانا چاہیے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وفاقی اور پنجاب حکومت کو اپوزیشن کے ساتھ معاملات میں سیاسی تدبر اور تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے ۔ ان کے مطابق طاقت کے استعمال، راستوں کی بندش اور گرفتاریوں کے ذریعے احتجاج کو روکنے کی پالیسی جمہوری عمل اور سیاسی استحکام کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے ۔سید کلیم علی امیر نے کہا کہ ملک کے شہری معاشی اور سیاسی مسائل سے دوچار ہیں، اس لیے حکومت کو عوامی مسائل کے حل پر توجہ دینی چاہیے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments