چناب نگر:ہوٹلوں اور کھانے پینے کے مراکز پر ناقص گھی کا استعمال
گلی محلوں میں فروخت ہونے والی تلی ہوئی اشیاء میں گرد و غبار شامل ہونے کا خدشہ
چناب نگر (نامہ نگار) چناب نگر اور گردونواح میں بعض ہوٹلوں اور کھانے پینے کے مراکز پر ناقص، غیر معیاری اور بدبودار گھی کے مبینہ استعمال کی شکایات سامنے آئی ہیں، جبکہ کھلی فضا میں قائم بعض باورچی خانوں میں صفائی کے ناقص انتظامات کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ شہریوں کے مطابق بعض ہوٹلوں میں کھانے کی تیاری کے لیے غیر معیاری گھی استعمال کیا جاتا ہے، جبکہ بس اسٹاپس اور گلی محلوں میں فروخت ہونے والی تلی ہوئی اشیاء میں گرد و غبار شامل ہونے کا خدشہ رہتا ہے۔
بعض ہوٹلوں کے باورچی خانے غسل خانوں اور لیٹرینوں کے قریب قائم ہونے اور صفائی کے مناسب انتظامات نہ ہونے کی شکایات بھی سامنے آئی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ کھانے کی تیاری، برتنوں کی صفائی اور دیگر امور میں حفظان صحت کے اصولوں پر مناسب عملدرآمد یقینی بنایا جانا چاہیے ۔ ذرائع کے مطابق محکمہ فوڈ اور متعلقہ اداروں کی جانب سے بعض مقامات پر کارروائیاں کی جاتی ہیں تاہم شہریوں کا مطالبہ ہے کہ غیر معیاری اور مضر صحت اشیائے خورونوش کی فروخت کی روک تھام کے لیے مؤثر نگرانی کی جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments