تاجر برادری پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے :مخدوم سید علی رضا
کمالیہ(نمائندہ خصوصی)صدر کمالیہ تاجر اتحاد مخدوم سید علی رضا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جنرل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاک فوج ملکی دفاع، سلامتی اور استحکام کے لیے اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں انجام دے رہی ہے۔
پاکستان کی تاجر برادری ملکی سلامتی، خودمختاری اور قومی یکجہتی کے لیے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ موجودہ حالات میں ملک کو اتحاد، اتفاق اور باہمی اعتماد کی ضرورت ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments