اٹھارہ ہزاری :جیپ ریلی کے اخراجات پر سوالات، پٹرول مہنگا ہونے پر شہریوں میں تشویش
اٹھارہ ہزاری(نمائندہ دنیا)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور مہنگائی کے باعث اٹھارہ ہزاری میں 9، 10 اور 11 اکتوبر کو ہونے والی جیپ ریلی کے انعقاد پر سرکاری وسائل کے استعمال کے حوالے سے سوالات اٹھنے لگے۔
شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ انہیں ریلی کے انعقاد پر اعتراض نہیں، تاہم یہ جاننا عوام کا حق ہے کہ اس سرگرمی پر سرکاری خزانے سے کتنی رقم خرچ کی جا رہی ہے ۔ذرائع کے مطابق ریلی کے انتظامات کے سلسلے میں سرکاری گاڑیوں، فیول، سکیورٹی، تشہیر اور دیگر انتظامی امور پر اخراجات متوقع ہیں، جبکہ سرکاری محکموں کو غیر ضروری اخراجات کم کرنے کی ہدایات بھی جاری کی جا چکی ہیں۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ جیپ ریلی کے مکمل بجٹ، سرکاری وسائل کے استعمال اور اس سے متوقع سیاحتی و معاشی فوائد کی تفصیلات عوام کے سامنے لائی جائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments