چک 205 رب ٹھاکر والا میں محفل میلاد مصطفیٰ ﷺ

چک 205 رب ٹھاکر والا  میں محفل میلاد مصطفیٰ ﷺ

مکوآنہ (نمائندہ دنیا) چک نمبر 205 رب ٹھاکر والا میں بڑی گیارہویں شریف کے سلسلہ میں محفل میلاد مصطفیٰ ﷺ کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت غلام دستگیر تزیل الرحمن شاہ نے کی۔

محفل سے خصوصی خطاب صاحبزادہ پیر سید سعید الحسن شاہ آستانہ عالیہ مراڑہ شریف، سابق صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور پنجاب و ممبر اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان نے کیا۔ صاحبزادہ پیر سید سعید الحسن شاہ نے اپنے خطاب میں عشقِ رسول ﷺ، سیرتِ طیبہ اور دینی تعلیمات پر روشنی ڈالی۔ محفل کے دوران نعتِ رسول مقبول ﷺ اور درود و سلام کی صداؤں سے روحانی ماحول قائم رہا۔ محفل میں چیئرمین رانا شاہد محمود خان، قاری نثار احمد، ڈاکٹر مشتاق، صفدر علی، منیر احمد، غلام علی، میاں مبشر علی، رانا شہباز قادری، میاں محمد مدثر، میاں بابر، میاں ریحان، ملک اسلم ایاز، اعجاز، ملک سرفراز علی، ملک رضوان، میاں عنصر علی سمیت دیگر افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...