اسسٹنٹ کمشنر عدنان عاطف سے تاجر وفد کی ملاقات
سمندری (نمائندہ دنیا ) اسسٹنٹ کمشنر عدنان عاطف نے دفتر میونسپل کمیٹی میں مرکزی انجمن تاجران کے صدر میاں شبیر احمد مہالمی کی قیادت میں تاجر وفد سے ملاقات کی۔
اس موقع پر شہری مسائل کے حل اور شہر کی بہتری کے لیے انتظامیہ اور تاجروں کے درمیان باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دریں اثنا میونسپل کمیٹی کے افسران و اہلکاروں کی جانب سے تبادلہ ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر قمر محمود منج کے اعزاز میں الوداعی اور نئے تعینات ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر عدنان عاطف کے استقبال کے لیے تقریب منعقد کی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments