ایم پی اے سردار خان بہادر ڈوگر کا ٹی ایچ کیو ہسپتال جڑانوالہ کا دورہ

ایم پی اے سردار خان بہادر ڈوگر کا  ٹی ایچ کیو ہسپتال جڑانوالہ کا دورہ

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )ممبر پنجاب اسمبلی سردار خان بہادر ڈوگر نے اسسٹنٹ کمشنر ضیاء اللہ گوندل کے ہمراہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جڑانوالہ کا دورہ کیا اور طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔

 اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر جعفر بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ دورے کے دوران انہوں نے ایمرجنسی اور مختلف وارڈز کا معائنہ کیا جبکہ مریضوں سے مفت ادویات اور علاج معالجے کی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ بعد ازاں ہیلتھ کونسل کے اجلاس میں ہسپتال کو درپیش مسائل، عملے کی حاضری، ڈاکٹروں کی کمی اور دیگر انتظامی امور کا جائزہ لیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...