ڈی ایچ کیو ہسپتال ٹوبہ کی گنجائش 384بستروں تک بڑھا دی گئی
ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) حکومت نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کی گنجائش384 بستروں تک کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
اپ گریڈیشن کے بعد عوامی حلقوں نے اسے ٹیچنگ ہسپتال کا درجہ دینے اور ضلع میں میڈیکل کالج کے قیام کی منظوری دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ نوٹیفکیشن کے تحت ٹراما سینٹر، ڈائیلاسز سینٹر، برن یونٹ اور سرجیکل وارڈ پر مشتمل ترقیاتی منصوبے کی تکمیل کے بعد 134 بستروں کا اضافہ کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments