اپنا کھیت اپنا روزگار پروگرام، ترقیاتی گرانٹ کے چیکس تقسیم
مستحق کسانوں نے مالی معاونت فراہم کرنے پر وزیراعلیٰ مریم نواز کا شکریہ ادا کیا
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے پروگرام ‘‘اپنا کھیت اپنا روزگار’’ کے تحت کامیاب مستحقین میں ترقیاتی گرانٹ کے چیکس تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی، رکن پنجاب اسمبلی حلقہ پی پی 95 مولانا محمد الیاس چنیوٹی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ منتخب مستحقین میں ترقیاتی گرانٹ کے چیکس تقسیم کیے گئے تاکہ انہیں زرعی سرگرمیوں کے فروغ اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں مالی معاونت فراہم کی جاسکے ۔ مستحق کسانوں نے مالی معاونت فراہم کرنے پر وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اقدام کو اپنی معاشی بہتری اور زرعی شعبے کی ترقی کے لیے اہم قرار دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments