محکمہ مال کی کارکردگی کا جائزہ، عوامی مسائل حل کرنیکی ہدایت

محکمہ مال کی کارکردگی کا جائزہ، عوامی مسائل حل کرنیکی ہدایت

اجلاس میں محکمہ مال کی مجموعی کارکردگی، عوامی مسائل کے فوری حل کا جائزہ

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ ضیاء اللہ گوندل کی زیر صدارت اے سی آفس میں محکمہ مال کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں تحصیلدار، قانون گو، گرداور، پٹواریوں سمیت متعلقہ ریونیو افسران اور اہلکاروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں محکمہ مال کی مجموعی کارکردگی، عوامی مسائل کے فوری حل اور زمینوں کے ریکارڈ کی بروقت و شفاف فراہمی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر انتقال، فرد، گرداوری اور دیگر ریونیو امور مقررہ مدت میں مکمل کرنے پر زور دیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر ضیاء اللہ گوندل نے افسران و اہلکاروں کو ہدایت کی کہ عوامی خدمات کی فراہمی میں مزید بہتری لائی جائے ، زیر التوا مقدمات کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹایا جائے اور سائلین کو ریلیف فراہم کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ دفاتر میں آنے والے شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی اور تعاون کا مظاہرہ کیا جائے۔ جبکہ ریونیو معاملات میں شفافیت اور میرٹ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...