صفائی انتظامات ریلوے لائن کے اطراف مہم چلانے کا حکم
ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کر کے جائزہ لیا
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے منیجر ستھرا پنجاب محمد سلمان گل اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی محمد عارف کے ہمراہ محلہ دلخوشاب، ریلوے لائن اور شہر کے دیگر علاقوں کا دورہ کیا اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسروں کو ہدایت کی کہ شہر بھر میں صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے اور بالخصوص ریلوے لائن کے اطراف خصوصی صفائی مہم چلا کر کوڑا کرکٹ مکمل طور پر اٹھایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام علاقوں سے روزانہ کی بنیاد پر کوڑا کرکٹ اٹھانے اور اسے مناسب طریقے سے تلف کرنے کو یقینی بنایا جائے تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جاسکے ۔ ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ صفائی کے انتظامات میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے متعلقہ عملے کو اپنی ذمہ داریاں مؤثر انداز میں ادا کرنے اور صفائی کے عمل کی مسلسل نگرانی کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہر کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments