رانا عبدالرحمن خاں کا ساتھی وکلا سمیت مجاہد حسن پنسوتہ کی حمایت کا اعلان

رانا عبدالرحمن خاں کا ساتھی وکلا سمیت  مجاہد حسن پنسوتہ کی حمایت کا اعلان

ٹھیکریوالا (نمائندہ دنیا)رکن پنجاب اسمبلی پی پی 117 رانا عبدالرزاق خاں کے صاحبزادے ایڈووکیٹ ہائیکورٹ رانا عبدالرحمن خاں نے اپنے ساتھی وکلا کے ہمراہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن فیصل آباد کے صدارتی امیدوار چوہدری مجاہد حسن پنسوتہ کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

اس موقع پر منعقدہ تقریب میں رانا عبدالرحمن خاں نے چوہدری مجاہد حسن پنسوتہ کی قیادت، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور وکلا برادری کے لیے خدمات پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کامیابی کے لیے بھرپور جدوجہد کی جائے گی اور ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...