اٹھارہ ہزاری میں سیف سٹی منصوبے کیلئے سروے مکمل

اٹھارہ ہزاری میں سیف سٹی منصوبے کیلئے سروے مکمل

منصوبے کی تکمیل سے علاقے میں جدید نگرانی کا نظام متعارف ہوگا

اٹھارہ ہزاری (نمائندہ دنیا)تحصیل اٹھارہ ہزاری میں سیف سٹی منصوبے کے تحت سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کے لیے سروے اور مقامات کی نشاندہی کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے ، جبکہ کھدائی کا کام جاری ہے ۔ تفصیلات کے مطابق مختلف مقامات پر کیمرے نصب کرنے کے لیے نشاندہی کے بعد کھمبے لگائے جائیں گے ۔ آپٹیکل فائبر کیبل بچھانے کا کام مکمل ہونے پر کیمروں کو مرکزی نظام سے منسلک کرکے سیف سٹی منصوبہ فعال کر دیا جائے گا۔کیمروں کی تنصیب سے شہر اور تحصیل کے مختلف علاقوں کی نگرانی بہتر بنانے ، امن و امان کی صورتحال پر نظر رکھنے ، جرائم کی روک تھام اور مشکوک سرگرمیوں کی نشاندہی میں مدد ملے گی۔ منصوبے کی تکمیل سے علاقے میں جدید نگرانی کا نظام متعارف ہوگا اور شہریوں کے تحفظ کے لیے سکیورٹی انتظامات بہتر ہونے کی توقع ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...