زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے سب کیمپس ٹوبہ کو خودمختار یونیورسٹی کا درجہ دینے کا مطالبہ
ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)عوامی و سماجی حلقوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے سب کیمپس ٹوبہ کو خودمختار یونیورسٹی کا درجہ دیا جائے ۔
ان کا کہنا ہے کہ مذکورہ کیمپس گزشتہ 22 برس سے علم کی شمع روشن کیے ہوئے ہے اور اس وقت ضلع کی سب سے بڑی درسگاہ کے طور پر 4500 سے زائد طلبہ و طالبات کو تعلیم فراہم کر رہا ہے ۔ اس ادارے کو فوری طور پر مکمل یونیورسٹی کا درجہ دیا جائے تاکہ علاقے کے تعلیمی خواب حقیقت کا روپ دھار سکیں۔ شہریوں کے مطابق سب کیمپس کو مکمل یونیورسٹی کا درجہ ملنے سے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ اور قریبی علاقوں کے ہزاروں طلبہ و طالبات کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع گھر کی دہلیز پر میسر آئیں گے اور انہیں فیصل آباد یا لاہور جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments