کاروباری تعلقات پر امانت رکھوائی گئی لاکھوں روپے مالیت کی گاڑیاں خوردبرد

کاروباری تعلقات پر امانت رکھوائی گئی  لاکھوں روپے مالیت کی گاڑیاں خوردبرد

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقے میں مبینہ طور پر کاروباری تعلقات کی بنیاد پر امانت رکھوائی گئی لاکھوں روپے مالیت کی گاڑیاں خوردبرد کرلی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق عبدالرحمن نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ قریبی اور کاروباری تعلقات کی بنا پر اس نے ملزمان کے پاس لاکھوں روپے مالیت کی گاڑیاں بطور امانت رکھوائی تھیں، تاہم ملزمان نے مقررہ وقت پر گاڑیاں واپس کرنے کے بجائے مبینہ طور پر خوردبرد کرلیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...