نوسرباز پیزا ڈیلیوری بوائے سے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقے میں نوسربازوں نے پیزا ڈیلیوری بوائے کو اپنا شکار بنا لیا۔
تفصیلات کے مطابق شام نامی پیزا ڈیلیوری بوائے نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان نے اسے روک کر باتوں میں الجھایا اور اس سے پیزا آرڈر، نقدی، موبائل فون اور دیگر سامان ہتھیالیا۔ ملزمان دھوکہ دہی سے موقع سے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments