کرائے کے مکان کا اندراج نہ کروانے پر شہری گرفتار
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) تھانہ رضا آباد کے علاقے میں پولیس نے کرائے کے مکان میں رہائش پذیر شہری کا متعلقہ تھانے میں اندراج نہ کروانے پر اسے گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
پولیس نے مختلف مقامات کی چیکنگ کے دوران شہری کو کرائے کے مکان میں رہائش پذیر پایا، تاہم اس نے متعلقہ تھانے میں اندراج نہیں کروایا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments