چنیوٹ:ڈی پی او کی کھلی کچہری، مسائل حل کرنیکی ہدایت

چنیوٹ:ڈی پی او کی کھلی کچہری، مسائل حل کرنیکی ہدایت

کسی شہری کی تضحیک ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی:ڈاکٹر نوید عاطف

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف نے ڈی پی او آفس میں کھلی کچہری کے دوران شہریوں کے مسائل سنے اور ان کی درخواستیں متعلقہ افسران کو بھجواتے ہوئے مقررہ وقت میں داد رسی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کمپلینٹ سیل کے افسران کو درخواستوں پر پیش رفت کا جائزہ لے کر رپورٹ پیش کرنے کا بھی حکم دیا۔اس موقع پر ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق عوامی خدمات کی فراہمی بہتر بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ضلع بھر کے تھانوں میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے شہریوں کی سہولت کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں اور ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے فیلڈ افسروں کو ہدایت کی کہ تھانوں اور دفاتر میں آنے والے شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں، ان کے مسائل جلد حل کریں اور انہیں بلاوجہ انتظار نہ کروائیں۔ کسی شہری کی تضحیک ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی شہری کا مسئلہ تھانے میں حل نہ ہو تو وہ بلاجھجھک ان کے دفتر آ سکتا ہے ، جہاں اس کے مسئلے کے حل کو یقینی بنایا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...