ڈپٹی کمشنر چنیوٹ کے تعلیمی اداروں کے اچانک دورے

ڈپٹی کمشنر چنیوٹ کے تعلیمی  اداروں کے اچانک دورے

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے ضلع کے مختلف تعلیمی اداروں کے اچانک دورے کیے اور سکولوں میں جاری تعلیمی سرگرمیوں، تدریسی عمل، طلبہ کو فراہم کی جانے والی بنیادی سہولیات اور انتظامی امور کا جائزہ لیا۔

 اس موقع پر ڈی او سیکنڈری ڈاکٹر مختار، ڈپٹی ڈی او ایلیمنٹری اسحاق تبسم اور دیگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے گورنمنٹ پرائمری سکول منڈی شیخاں اور گورنمنٹ ایم سی پرائمری سکول جدید نمبر 6 محلہ جھرکن کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے کلاس رومز میں طلبہ کے بیٹھنے کے انتظامات، صاف واش رومز، پینے کے صاف پانی، ہوا اور روشنی کی مناسب فراہمی سمیت دیگر بنیادی سہولیات کا معائنہ کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...