ڈی سی جھنگ کی شہریوں کی درخواستوں پر فوری ازالے کی ہدایت
درخواستوں کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹانا ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری :کیپٹن (ر) عبدالرحمن
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیراعلیٰ مریم نواز کے وژن کے مطابق عوامی مسائل کے فوری حل، شہریوں کو بروقت ریلیف کی فراہمی اور بہتر طرزِ حکمرانی کے فروغ کے لیے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) عبدالرحمن نے شہریوں کی درخواستوں کی انفرادی طور پر سماعت کی۔ انہوں نے بالخصوص بزرگ شہریوں اور خواتین کے مسائل خصوصی توجہ سے سنے اور متعلقہ افسروں کو درخواستوں پر فوری کارروائی، شکایات کے بروقت ازالے اور سائلین کو جلد ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کو ریلیف کی فراہمی، شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے ۔ اوپن ڈور پالیسی کا مقصد شہریوں اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان براہِ راست رابطے کو مضبوط بنانا ہے تاکہ لوگوں کو مسائل کے حل کے لیے سرکاری دفاتر کے غیر ضروری چکر نہ لگانے پڑیں۔ بزرگ شہریوں، خواتین اور دیگر سائلین کی درخواستوں کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹانا ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے ۔ عوامی مسائل کے حل میں تاخیر یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ متعلقہ افسران درخواستوں پر فوری عمل درآمد یقینی بنائیں اور مقررہ وقت میں شکایات کے ازالے کے ساتھ عمل درآمد رپورٹس بھی پیش کریں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments