2025:بجلی وگیس کنکشن فیس میں400فیصد تک اضافہ
تتلے عالی(نامہ نگار)سال2025بجلی وگیس کنکشن فیس میں300سے 400فیصد تک اضافہ ہوا جس سے غریب اور متوسط طبقہ کی پریشانیاں مزید بڑھ گئیں ۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں بجلی کے گھریلو کنکشن کیلئے 6500روپے ڈیمانڈ نوٹس کی ادائیگی ہو رہی تھی لیکن 2025میں400 فیصد اضافہ کرکے 27ہزار روپے کر دیا گیا ہے جبکہ سوئی گیس گھریلو کنکشن 7500سے بڑھا کر22ہزار روپے جبکہ ارجنٹ کنکشن حاصل کرنے کیلئے 46ہزار روپے کی ادائیگی کو ضروری قرار دیا گیا ہے ۔فیسوں میں اضافے سے غریب اور متوسظ طبقہ شدید مشکلات کا شکار ہوگیا ہے ۔ شہریوں نے اصلا ح واحوال کا مطالبہ کیا ہے ۔