کھاریاں:جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر ، تعفن پھیل گیا

کھاریاں:جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر ، تعفن پھیل گیا

کھاریاں ( تحصیل رپورٹر )کھاریاں شہر کے مختلف علاقوں میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگنے سے بد بو اور تعفن پھیل گیا۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ کئی دنوں سے صفائی کا مؤثرا انتظام نظر نہیں آرہا۔ دکانداروں اور راہگیروں نے شکایت کی ہے کہ بدبو سے کاروباری سرگرمیاں بھی متاثر ہو رہی ہیں جبکہ ذرائع کے مطابق عملہ صفائی کو وزیراعلی ٰمریم نواز کے متوقع دورہ گجرات کے حوالے سے ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں ۔ عوامی حلقوں نے متعلقہ میونسپل انتظامیہ اور ضلعی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں فوری طور پر صفائی مہم شروع کی جائے ۔ کوڑا اٹھانے کے نظام کو بہتر بنایا جائے اور مستقل بنیادوں پر نگرانی کا مؤثر نظام قائم کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں