ڈی سی کا گوجرانوالہ میڈیکل کالج ہسپتال کادورہ ، طبی سہولیات کامعائنہ
گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے گوجرانوالہ میڈیکل کالج ٹیچنگ ہسپتال گوندلانوالہ کا دورہ کیا۔
طبی سہولیات، مفت ادویات فراہمی، انتظامی امور اور مریضوں کی دیکھ بھال کاجائزہ لیا۔ مریضوں کی عیادت کی اور عملہ کی حاضری کا بھی جائزہ لیا ۔ایم ایس ڈاکٹر نیئر عمران نے بریفنگ دی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنرنے کہا ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف بروقت ڈیوٹی یقینی بنائیں،علاج معالجے میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔ڈپٹی کمشنر نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ ہسپتال میں نظم و ضبط، صفائی، ادویات دستیابی اور مریضوں کیلئے سہولیات کو مزید بہتر بنایا جائے ۔