ماحولیاتی چیلنجز پر ہر فرد کو درخت ضرور لگانے ہونگے ، اشفاق نذر
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )روز ویلفیئر آرگنائزیشن کے صدر اشفاق نذر نے کہا ہے کہ موسمیاتی اور ماحولیاتی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کیلئے ہر فرد کو حکومت کا بھرپور ساتھ دیتے ہوئے اپنے حصے کے درخت ضرور لگانا ہونگے ۔
پلانٹ فار پاکستان مہم کی کامیابی سے ہی ہم موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹ سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پلانٹ فار پاکستان کی آگاہی واک کے شرکا سے خطاب میں کیا۔ واک میں پیر غلام حسین سلطانی،پشپ ندیم غوری،ملک زاہد، انجم شاہ،عابدہ میر،ملک ابرار حسین،روبی طارق،راجہ توفیق اﷲ،جاوید گل،طلعت زاہد، چوہدری موسیٰ ودیگر نے شرکت کی ۔ اشفاق نذر نے کہا کہ ہماری تنظیم صحت مند اور توانا معاشرے کے قیام اور ماحول کو انسان دوست بنانے کیلئے ضلع بھر میں شجرکاری کرنے کے ساتھ معاشرے میں صاف ستھرا سرسبز و شاداب پاکستان کی اہمیت اور افادیت بارے آگاہی دے رہی ہے ۔ آنے والی نسلوں کو صحت مند ماحول دینا ہمارا انسانی،اخلاقی اور قومی فریضہ ہے آئیں ملکر پاکستان کو صاف ستھرا سرسبز اور خوبصورت بنانے کا عہد کریں۔