ڈسکہ میں حکومت کی ناٹ فار سیل والی کتابیں فروخت

ڈسکہ میں حکومت کی ناٹ فار سیل والی کتابیں فروخت

ماڈل ٹاؤن میں دکاندار نہم اور دہم کلاس کی کتابیں بیچنے لگے ،نوٹس کامطالبہ

منڈیکی گورائیہ (نامہ نگار)ڈسکہ میں پنجاب حکومت کی ناٹ فار سیل والی کتابیں فروخت ہوناشروع ہوگئیں۔ ڈی ای او تحصیل آفس سے ملحقہ ماڈل ٹاؤن میں قائم دکانداروں نے نہم اور دہم کلاس کی کتابیں فروخت کرناشروع کردی ہیں سرکاری سکولوں میں تعلیم حاصل کرنیوالے طلبہ کو کتابیں نہیں دی جارہی ہیں ان کو یہ کہہ کر ٹال دیاجاتا ہے کہ کتابیں نہیں آرہی ۔اس بارے ڈسکہ کے شہریوں نے اے ای او سرفراز خاں اور کلرک آفتاب شاہ کو شکایت بھی کی ہے جویہ کہہ کر ٹال دیتے ہیں کہ شکر کریں کہ ناٹ سیل والی کتابیں مل رہی ہیں ،اس میں کوئی حرج نہیں خرید کر پڑھیں ،جو حالات چل رہے ہیں اس میں کچھ بھی نہیں مل رہا ،ہمارے پاس کیوں شکایت لیکر آرہے ہیں ۔ڈسکہ کے شہریوں نے وزیراعلیٰ مریم نواز اور صوبائی وزیر تعلیم سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے ۔ رابطہ پر اے ای او سرفراز خاں اور کلرک آفتاب شاہ نے کہا ہم کسی کو کنٹرول نہیں کرسکتے اگر کوئی دکاندار ناٹ فار سیل والی کتابیں فروخت کررہاہے تو ہم کیا کریں ہمیں اس بارے تنگ نہ کیاجائے

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں