سیالکوٹ:قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت ، 5سیل پوائنٹس مقرر
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ضلعی انتظامیہ سیالکوٹ کی طرف سے قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت کیلئے ضلع بھر میں 5 سیل پوائنٹس مقرر کر دیئے گے ۔
ڈپٹی کمشنر دفترسے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تحصیل سیالکوٹ میں اکبر آباد چوک، گولو پھالا، وزیر آباد روڈ پر جبکہ تحصیل ڈسکہ میں شیرے دا کوٹ، جیسروالہ، تحصیل سمبڑیال سیالکوٹ وزیر آباد روڈ، ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کے قریب یونیورسٹی روڈ کے بالمقابل جبکہ تحصیل پسرور میں جنرل بس اسٹینڈ کے قریب سیل پوائنٹ قائم کئے گے ہیں۔