اراضی ہتھیانے کی کوشش پر ضمانتیں خارج ، ملزم فرار

اراضی ہتھیانے کی کوشش پر ضمانتیں خارج ، ملزم فرار

مجیدہ کابھائی ارشد چیمہ اورپٹواری غلام مصطفی کمرہ عدالت سے بھاگ گئے

 گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)سپیشل کورٹ اینٹی کرپشن گوجرانوالہ نے بہن کی قیمتی زرعی اراضی ہتھیانے کی کوشش پرسگے بھائی اور اسکے ساتھی پٹواری کی عبوری ضمانتیں خارج کردی ہیں جس پر دونوں ملزم کمرہ عدالت سے فرار ہوگئے ۔وزیر آباد کے گائوں گاجر گولا کی رہائشی مجیدہ اختر زوجہ اشتیاق چٹھہ نے اپنے بھائی ارشد چیمہ کیخلاف اینٹی کرپشن حکام کو درخواست دی کہ اسکی موضع درویش کے میں 120 کنال اراضی پر قبضہ کیلئے بھائی نے محکمہ مال کے ریکارڈ میں ٹمپرنگ کرکے سرکاری اہلکاروں کی ملی بھگت سے جعلی کاغذات تیار کروالئے ہیں ، بطورثبوت ریکارڈ کی مصدقہ نقول بھی پیش کیں، اینٹی کرپشن حکام نے ریکارڈ قبضے میں لیکر تحقیقات کیں تو خاتون کا بھائی ارشد چیمہ اور پٹواری غلام مصطفی قصوروار پائے گئے جبکہ دوسرے پٹواری افتخار کیخلاف کارروائی اس وجہ سے روک دی گئی کیونکہ وہ اس دوران وفات پا گیا تھا۔مجیدہ اختر نے کمرہ عدالت کے باہر میڈیاکوبتایا میرے بھائی نے تمام جعلسازی محکمہ مال کے ریکارڈ کیپر اور پٹواری کی ملی بھگت سے کی ۔ اس بارے سرکل آفیسر اینٹی کرپشن گوجرانوالہ کا کہنا ہے کہ ملزموں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں