ڈاکو دن دہاڑے ڈیڑھ کروڑ کے زیورات ،کیش لوٹ کر فرار

 ڈاکو دن دہاڑے ڈیڑھ کروڑ کے زیورات ،کیش لوٹ کر فرار

نیلم بلاک ڈی سی کالونی راہوالی میں تصور چیمہ کے گھر کارسواروں کاڈاکہ

 راہوالی (نمائندہ دنیا، نامہ نگار)تھانہ کینٹ کے پوش علاقہ ڈی سی کالونی راہوالی میں 3 ڈاکو دن دہاڑے 1کروڑ 50لاکھ کے طلائی زیورات و کیش لوٹ کر فرار ہوگئے ۔ کالونی کے تمام مین گیٹس اور گشت پر مامور درجنوں سکیورٹی گارڈز واردات نہ روک سکے جبکہ سیف سٹی کے سکیورٹی کیمرے بھی خراب نکلے ۔ دن دہاڑے واردات پر رہائشیوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اطلاع ملتے ہی تھانہ کینٹ پولیس موقع پر پہنچ گئی ۔ نیلم بلاک میں لیگی رہنما مظفر چیمہ کے بھائی تصور چیمہ کے گھر 3نقاب پوش ڈاکو بیرونی دیوار پھلانگ کر داخل ہوئے اورانکی اہلیہ کو یرغمال بنا کر واردات کی ۔25تولے زیورات تقریباً 30لاکھ روپے کیش و دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں