3منشیات فروش گرفتار ڈیڑھ کلوچرس،شراب برآمد
راہوالی (نامہ نگار)تھانہ کینٹ پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیاں، 1ملزم سے 1580 گرام چرس جبکہ 2ملزموں سے شراب برآمد کرکے مقدمات درج کرلئے ۔
اختر آباد پھاٹک کے قریب پولیس ناکہ پر مشکوک نوجوان نصیر ملک سکنہ کشمیر کالونی کوحراست میں لے کر تلاشی لی گئی تو شاپر سے ڈیڑھ کلو چرس برآمد ہوئی جبکہ اہلکاروں نے ملزم وقار مسیح سکنہ عیسیٰ نگری اور عادل مسیح سکنہ لاہور سے شراب کی دوبوتلیں برآمد کرلیں۔