ڈسکہ :تجاوزات کی بھرمار، پیرا فورس خاموش تماشائی

ڈسکہ :تجاوزات کی بھرمار، پیرا فورس خاموش تماشائی

فورس کی کا رکردگی گاڑی ، موٹرسائیکل دوڑانے تک محدود ،کارروائی کامطالبہ

موترہ(نامہ نگار)ڈسکہ میں پیرا فورس کی کا رکردگی صرف گاڑی اور موٹرسائیکل دوڑانے تک محدود ،پیرا فورس کی اوور سپیڈ اور ریس لگاتی گاڑی شہریوں کو خوف میں مبتلا کرنے لگی ۔شہر کی تمام سڑکوں اور بازاروں میں تجاوزات کی بھرمار ہے مگر پیرا فورس جس کا کام تجاوزات مافیاکو نکیل ڈالنا ہے مگراہلکارصرف گاڑی میں بیٹھ کر اوور سپیڈ گاڑی چلاتے نظر آتے ہیں ۔پیرا فورس نے تجاوزات مافیا کے آگے گھٹنے ٹیک دئیے ہیں ۔سمار ٹ لاک ڈاؤن پربھی عملدرآمد نہیں کروایاجارہا ڈسکہ میں پیرا فورس قومی خزانے پربوجھ بنی ہوئی ہے ۔شہریوں نے وزیراعلیٰ مریم نواز سے مطالبہ کیاہے کہ ڈسکہ میں پیرا فورس کی غفلت پر کارروائی کی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں