سیلاب متاثرہ سرکاری سکولوں کی از سر نو تعمیر ومرمت کا کام مکمل

 سیلاب متاثرہ سرکاری سکولوں کی از سر نو تعمیر ومرمت کا کام مکمل

ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق،کرنل جوادکا سکولوں کا دورہ ، بچوں کو تحائف بھی دیئے

حافظ آباد(نمائندہ دُنیا،نامہ نگار)پاک فوج کی جانب سے حافظ آباد میں آنے والے سیلاب متاثرہ سرکاری سکولوں کی از سر نو تعمیر ومرمت اور بحالی کا کام مکمل کر لیا گیا ۔ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق،کرنل جواد نے مختلف سکولوں کا دورہ کیا۔سی ای او ایجوکیشن اکرم اشرف،ڈی او سیکنڈری انور جاوید، ڈسٹرکٹ آفیسر صوفیہ جبیں،ڈپٹی ڈی او صدف خانم سمیت سکولوں کے اساتذہ،طلبہ بھی موقعہ پر موجود تھے ۔سکولوں کے بچوں نے ملی نغموں اور ٹیبلوز کے ذریعے افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیا ۔ڈپٹی کمشنر اور پاک فوج کے افسران نے کلاس رومز کا دورہ کرتے ہوئے بچوں سے ملاقات کی اور انہیں تحائف بھی دیئے ۔ڈپٹی کمشنر اور پاک فوج کے افسروں نے ونیکے تارڑ،بکن کلاں،راہگوں سیداں کے بوائز اینڈ گرلز سکولوں کا دورہ کیا اس موقعہ پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے سیلاب متاثرہ سکولوں کی تعمیر و مت کے اقدامات قابل ستائش ہیں افواج پاکستان نے ہمیشہ مشکل گھڑی میں قوم کی بھرپور خدمت کی ۔ سیلاب متاثرہ سکولوں اور ہسپتالوں کی بحالی کے کام مکمل کروانے پر وہ پاک فوج کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں