ڈی سی کی زیرصدارت ترقیاتی کاموں کاجائزہ، ہارٹیکلچر پراجلاس
نورالعین کا عزیز بھٹی ہسپتال کا دورہ،تیمارداروں کیلئے نئی انتظار گاہوں کا افتتاح
گجرات (نامہ نگار،سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین کی زیر صدارت پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ اجلاس ہوا۔ ایم ڈی واسا کاشان حفیظ بٹ نے مختلف منصوبوں پر پیشرفت بریفنگ دی۔ بتایا گیا کہ کالرہ، نارووالی ،مدینہ سیداں اور کچہری ڈسپوزل سٹیشنز پر ہدف کے مطابق کام سمیت شہر بھر میں نالوں کی ڈیسلٹنگ بھی تیزی سے جاری ہے ۔لورائے اسٹورم واٹر ڈرین منصوبے پر بھی 32 فیصد تک کام مکمل کر لیا گیا ہے ۔ رتی، کالرہ اور چاہ ترنگ میں مین لائن کی کلیئرنس کا کام تیزی سے جاری ہے ۔ڈپٹی کمشنر نورالعین کی زیر صدارت ہارٹیکلچر ایجنسی گجرات کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس ہوا۔ ادارے کے بجٹ، مالی امور ،بیوٹیفکیشن اور دیگر منصوبوں کی منظوری دی گئی۔اس موقع پر اے ڈی سی جی صبا سحر اور دیگر افسر موجود تھے ۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہارٹیکلچر ایجنسی گجرات راشد چٹھہ نے ادارے کی کارکردگی اور مجوزہ منصوبوں پر بریفنگ دی ۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبوں کومقررہ مدت میں مکمل کیا جائے تاکہ شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ ڈپٹی کمشنر نورالعین نے عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال کا بھی دورہ کیا اور مریضوں و تیمارداروں کیلئے قائم نئی انتظار گاہوں اور ڈاکٹرز کیلئے نئی کار پارکنگ کا افتتاح کیا۔