راہوالی:راستے میں گاڑی پارک کرنے والوں نے ڈاکٹر کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

راہوالی:راستے میں گاڑی پارک کرنے  والوں نے ڈاکٹر کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

راہوالی (نمائندہ دنیا،نامہ نگار )راستے میں گاڑی پارک کر نے کے تنازع پر ملزموں نے نیور وسرجن کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ۔

 سیٹھی کالونی کا رہائشی ڈاکٹر ذوالقرنین اکرم ایمرجنسی کال پر گاڑی میں صدیق فیملی ہسپتال جا رہا تھا کہ چوک شوگر ملز کے قریب شاہ زیب ساکن محلہ نواں شہر ترگڑی روڈ نے اپنی گاڑی روکی اور اتر کر سائڈ پر چلا گیا، میٹرو بس پراجیکٹ کے تحت پہلے سے ہی سڑک تنگ ہے ، گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں، ڈاکٹر نے ہارن دیا تو شاہ زیب غصے میں آ گیا ، پسٹل نکال کر تان لیا اور دو سرے ہاتھ سے تشدد شروع کر دیا ، شاہ زیب نے مزید ساتھیوں کو بلالیا جنہوں نے ڈنڈوں سے گاڑی کو نقصان پہنچایا ، لوگوں نے ڈاکٹر کی جان چھڑائی، کینٹ پولیس نے ڈاکٹر ذوالقرنین کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر لیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں