کامونکے :دن دہاڑے ڈاکو ناکہ ،20 افراد کو لوٹ لیا

کامونکے :دن دہاڑے ڈاکو ناکہ ،20 افراد کو لوٹ لیا

ڈیڑھ گھنٹے تک شدید دھوپ میں کھڑا رکھا ، تشدد کا نشانہ بھی بناتے رہے

کامونکے (نامہ نگار )تھانہ واہنڈو کے علاقے میں چار ڈاکوؤں نے دن دہاڑے ناکہ لگا کر گیپکو ملازم سمیت 20 کے قریب افراد کو لوٹ لیا ، ڈاکوئوں نے ڈیڑھ گھنٹہ شہریوں کو 40 ڈگری سینٹی گریڈ گرمی میں کھلے آسمان تلے کھڑا رکھا اور مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز ساڑھے گیارہ بجے کے قریب نواحی گاؤں دندیاں کا زمیندار مہتاب علی نالہ ڈیک موضع صائب والے پُل سے گزر رہا تھا کہ ناکہ لگائے دو ڈاکوؤں نے روک کر دو لاکھ روپے اور موبائل فون چھین لیا۔ اس دوران ملزموں نے وہاں سے گزرنے والے گیپکو کے ریکوری آفیسر موضع دندیاں کے فرقان اور واہنڈو کے سلمان، محمد عثمان، کھوتڑے کے غضنفر علی اور پسرور کے فیصل سمیت تقریباً بیس افراد کو بھی روک کر مجموعی طور پر لاکھوں روپے اور موبائل فونز سے محروم کر دیا۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ ملزموں نے واردات کے بعد افراد کو سڑک سے ایک ایکڑ دور کھیتوں میں لے جا کر چلچلاتی دھوپ میں کھڑا رکھا جہاں اُن کے دیگر دو ساتھی گالی گلوچ اور تشدد کرتے رہے ۔ ڈیڑھ گھنٹہ بعد چاروں ڈاکو دو موٹر سائیکلوں پر فرار ہوگئے ۔ متاثرین نے مقدمہ کے اندراج کیلئے تھانہ واہنڈو میں درخواست دے دی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں